لَودیکیہ کی کلِیسیا کا ایمان وہ ایمان تھا جو خُداوندکےمنہ سےنکال پھینکنےکا مستحق تھا۔ لہذا خُداوند نے یہ صلاح دی کہ وہ اُس سے آگ میں تپایا ہوا سونا خریدلیں تاکہ وہ اپنے ایمان میں دولتمند ہوجائیں۔ یہ نیم گرم ایمان اِس زمانے کےراستباز لوگوں میں بھی اپنی ظاہری شکل بنا سکتا ہے۔ چونکہ اُنہیں مفت میں اُن کا ایمان ملاتھا ، لہذا اُنھیں یہ احساس نہیں تھاکہ اُن کا ایمان کتنا قیمتی تھا۔ خُدا نے اِس طرح اپنا ملامت اور تنبِیہ کرنےوالاکلام راستبازوں کوفرمایا ، تاکہ اُن کو وہ ایمان عطا کرے جو آگ میں تپائے ہوئے سونے کی مانند ہے۔ ہم اِس حوالے سے یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ خُداوند چاہتا تھا کہ آسیہ کی تمام سات کلیسیاؤں کا ایک ہی ایمان ہو۔ خُداوند اُن سب لوگوں کو حکم دیتاہےجوسُننے کےلئے کان رکھتے ہیں کہ رُوح القدس اپنی کلیسیاؤں سےکیا فرماتاہے۔
https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35
اولین نفر کامنت بزار
محتوایی پیدا نشد
تمامی حقوق این وبسایت متعلق به شنوتو است